دبئی(ڈیسک) سری لنکا نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ، سری لنکا کو دومیچز کی سیر یز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ،
ذرائع کے مطابق دبئی میں کھیلے جارہے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ کے فاتح اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے جبکہ پاکستان ان فٹ حسن علی کی جگہ وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ دبئی ٹیسٹ ہمارے لئے نہایت اہمیت اختیار کرگیا ہے، کیونکہ سیریز کی شکست سے بچنے کے لئے یہ ٹیسٹ جیتنا نہایت ضروری ہے۔
ٹیسٹ کپتان کا مزید کہنا تھا کہ پچ بلے بازی کے لئے سازگار دکھائی دے رہی ہے کیونکہ اس پر ہلکی سے گھاس موجود ہیں ۔
دوسری جانب سری لنکا کے کپتان چندی مل کا کہنا تھا کہ ٹیم ابوظہبی ٹیسٹ کی کارکردگی کو برقرار رکھنا چاہتی ہے