You are currently viewing روشن خیالی ماں کا درجہ تبدیل نہیں کرسکتی،سری دیوی کی ممتا جاگ گئی

روشن خیالی ماں کا درجہ تبدیل نہیں کرسکتی،سری دیوی کی ممتا جاگ گئی

ممبئی(ڈیسک)بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کی جانب سے اپنی بیٹیوں جھانوی اور خوشی کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی۔

بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی اپنی بیٹیوں کی تربیت کے حوالے سے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہیں اوریہی وجہ ہے کہ بیٹیوں کے معاملات زیادہ قریب سے دیکھتی ہیں لیکن اب جھانوی کپور کی فلمی دنیا میں انٹری کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں جس کے بعد اداکارہ نے بیٹیوں پر حیرت انگیز پابندی لگادی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی ان کے قریبی دوست شیکھر کے ساتھ قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس پر سری دیوی نے سخت ناگواری کا اظہار کیا تھا تاہم اب بیٹی جھانوی فلم نگری میں انٹری دینے کو تیار ہیں لہٰذا سری دیوی نے کسی قسم  کے تنازعے سے بچنے کے لیے بیٹیوں کو دوستوں سے دور رہنے، ان کے ساتھ  سیلفیاں لینے اورسوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے منع کردیا ہے۔

دوسری جانب والدہ کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کے بعد جھانوی کپور اورخوشی کپور نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے کئی پوسٹ ہٹادی ہیں۔