You are currently viewing اسپاٹ فکسنگ سکینڈل میں :درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور

اسپاٹ فکسنگ سکینڈل میں :درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور

لاہور (ڈیسک) اسپاٹ فکسنگ سکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث کرکٹر خالد لطیف کی درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرلی گئی۔ اینٹی کرپشن یونٹ اور ٹریبیونل کو کارروائی کا اختیار نہیں،سنگل بنچ کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے،بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے:معطل کرکٹر کا درخواست میں موقف

کرکٹر خالد لطیف نے لاہور ہائیکورٹ میں سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائرکی تھی،معطل کرکٹر نے موقف اپنایا تھا کہ اینٹی کرپشن یونٹ اور ٹریبیونل کو کارروائی کا اختیار نہیں،سنگل بنچ کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے اس لئے بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے،جسٹس شاہد کریم اور جسٹس طارق سلیم شیخ پرمشتمل 2رکنی بینچ آج درخواست پرسماعت کرے گا۔خالد لطیف کو اپنا جواب داخل کرنے کے لیے پانچ مئی تک کی مہلت دی گئی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.