You are currently viewing سرمایہ کاروں کے لیے پاک چائنا اکنامک کوریڈور میں اسپیشل سیل قائم کردیا گیا

سرمایہ کاروں کے لیے پاک چائنا اکنامک کوریڈور میں اسپیشل سیل قائم کردیا گیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سی پیک منصوبے اور اسپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاروں کے لیے خصوصی سیل قائم کر دیئے گئے۔

خصوصی سیل کا افتتاح چئیرمین سرمایہ کاری بورڈ مفتاح اسماعیل نے کیاجبکہ سرمایہ کاری بورڈ کے مطابق سی پیک اور سییشل اکنامک زونز کی بہترین معلومات دین والے عملے کو اس سیل میں تعینات کیا گیاہے۔ سی پیک کے تحت اکتالیس سیپشل اکنامک زونز کی نشاندہی ہو چکی ہے۔جس میں سے ابتدائی طور پر تمام صوبوں اور وفاقی اکائیوں میں ایک ایک خصوصی اقتصادی زون قائم  کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے سی پیک اس وقت کئی ممالک کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے اور روس، جرمنی اور برطانیہ سمیت کئی ممالک خطے کے اس اہم ترین معاشی پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔ اسے پاکستان کے مستقبل میں معاشی ترقی کا زینہ قرار دیا جا رہا ہے۔