You are currently viewing کچھ لوگوں نے غلطیوں کا سارا بوجھ وزارت داخلہ پر ڈال دیا ، چوہدری نثار

کچھ لوگوں نے غلطیوں کا سارا بوجھ وزارت داخلہ پر ڈال دیا ، چوہدری نثار

اسلام آباد (ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں نے غلطیوں کا سارا بوجھ وزارت داخلہ اور اسٹیبلشمنٹ پر ڈال دیا ہے۔ یہ لوگ بتائیں کہ اپنی کارستانیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے وہ وزارت داخلہ سے کس قسم کی مدد چاہتے تھے۔

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار پارٹی رہنماؤں کے خلاف کھل کر میدان میں آگئے سابق وزیر داخلہ کے  ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کاش پرویز رشید اپنے بیان میں یہ بھی وضاحت کر دیتے کہ اپنی کارستانیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے وہ وزارتِ داخلہ سے کس قسم کی مدد کی توقع کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں کیوں کچھ لوگوں نے اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کا سارا بوجھ وزارتِ داخلہ اور اسٹیبلشمنٹ پر ڈال دیا ہے

ترجمان سابق وزیر داخلہ کی جانب سے  کہا گیا ہے کہ پرویز رشید میں یہ بھی اخلاقی جرات ہونی چاہیئے کہ قوم سے پہیلیاں بجھوانے کی بجائے سازش کے بارے میں کھل کر وضاحت کریں، اگر وہ اتنے ہی معصوم ہیں تو انہیں حکومت کو یہ مشورہ دینا چاہیئے کہ ڈان لیکس کمیٹی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے تاکہ سب کچھ واضح ہو جائے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ جس 6 رکنی کمیٹی نے پرویز رشید کے خلاف ڈان لیکس میں فیصلہ دیا اس کا صرف ایک ممبر وزارتِ داخلہ سے تھا جب کہ باقی 5 ممبر وفاقی یا صوبائی حکومت کے ماتحت تھے

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.