لاہور (ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہماری جماعت کے کچھ مخالفین ہماری حکومت گرانے کے لئے شیطان سے بھی اتحاد کر نے کے لئے تیار ہیں
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا لا ہو ر میں میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جو آئین اور ووٹ کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین کی حکمرانی یہ ہے کہ تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں جبکہ اگر پاکستان میں آئین کی حکمرانی کی بات کی جائے تو اس کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے جسے مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ماضی میں بھی ادا کی اور اب بھی ادا کر رہی ہے۔
ن کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین (ن) لیگ کو گرانے کے لیے آپس میں اتحاد کررہے ہیں اور کچھ مخالفین تو ’شیطان‘ سے بھی اتحاد کرنے کے لیے تیار ہیں۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وہ حالات سے گھبرانے والے نہیں اور جانتے ہیں کہ آگے بڑھنے کے لیے محنت سے کام کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے سیاسی مخالفین مسلم لیگ (ن) کا ووٹ کاٹنے کے لیے اور پارٹی کو نقصان پہنچانے کی خواہش میں ملک کو اور جمہوری نظام کو نقصان پہنچانا شروع کر دیتے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری ایک شاطر اور سمجھدار آدمی ہیں لیکن ان کی پارٹی بکھر چکی ہے اور لاکھوں ووٹوں سے سیکڑوں پر آکر صرف صوبہ سندھ کے دیہی علاقوں تک محدود ہوگئی ہے
ماڈل ٹاؤن سانحے کے حوالے سے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عدالت کا فیصلہ پسند ہو یا ناپسند ہرحال میں ماننا پڑتا ہے جبکہ ماڈل ٹاؤن سانحے میں ہونے والی اموات کا فیصلہ عدالت میں ہی ہوگا۔