You are currently viewing نظریہ پاکستان کے علاوہ کسی اورتبدیلی کی راہ میں جماعت اسلامی بڑی رکاوٹ ہوگی،سراج الحق

نظریہ پاکستان کے علاوہ کسی اورتبدیلی کی راہ میں جماعت اسلامی بڑی رکاوٹ ہوگی،سراج الحق

لاہور(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے خطاب میں سیکیولرازم اور لبرل ازم کے خلاف بیان دے دیا۔

لاہور کے وحدت کالونی پارک میں جماعت اسلامی کے اجتماع کے دوسرے روز اپنےخطاب میں  سراج الحق کا کہنا تھا  کہ پاکستان میں سیکولر ازم اور لبرل ازم کی کوئی گنجائش نہیں ، لبرل پاکستان کی باتیں نظریہ پاکستان ، قائد اعظم اور شہداء کی روحوں سےغداری کے مترادف ہے ، یہ اجتماع اسلامی انقلاب کا پیش خیمہ ہوگا،نظریہ پاکستان کے علاوہ کسی اورتبدیلی کی راہ میں جماعت اسلامی بڑی رکاوٹ ہوگی۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف وہ بھی باتیں کرتے ہیں، جن کے اپنےدامن داغدار ہیں ، جمہوریت کا لبادہ اوڑھنے والے کرپٹ لوگوں کو جیلوں میں ہونا چاہیے،جماعت اسلامی تحریک پاکستان کی حقیقی وارث ہے، جیتی تو ملک کوحقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنائے گی۔