You are currently viewing شرجیل میمن کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد

شرجیل میمن کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے  سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن کی درخواست ضمانت عدم پیروی کی بنا پر خارج کردی گئی۔

سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے سندھ ہائی کورٹ میں عبوری ضمانت کی درخواست دائرکی تھی، جس میں شرجیل میمن کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا تھا کہ وہ ملک میں آکرکیسزکا سامنا کرنا چاہتے ہیں، اس لئے عدالت ان کی عبوری ضمانت منظورکرے تاہم ان کے وکیل کی جانب سے مقدمے کی عدم پیروی کے باعث عدالت عالیہ نے درخواست خارج کردی۔

واضح رہے کہ شرجیل انعام میمن ان دنوں دبئی میں ہیں اوران پرصوبائی وزارت اطلاعات میں اشتہارات کی مد میں اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔