You are currently viewing ڈاکٹر عاصم ایک بار پھر پریشانی میں ،درخواست ضمانت نامنظور

ڈاکٹر عاصم ایک بار پھر پریشانی میں ،درخواست ضمانت نامنظور

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عدنان کریم کی جانب سے ڈاکٹر عاصم پر جاری 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق نیب ریفرنس میں درخواست ضمانت سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  462ارب روپے کی کرپشن سے متعلق نیب ریفرنس میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی جبکہ ہائی کورٹ کے  جسٹس عدنان کریم کی جانب سے درخواست ضمانت کی سماعت سے انکار کے بعد درخواست چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو بھیج دی گئیاور  عدالت نے حکم دیا کہ سماعت کیلیے نیا بینچ تشکیل دیا جائے۔