کراچی(ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس آج ہوگا ،جس میں سندھ میں رینجرز اختیارات سمیت کئی اہم معاملات زیر بحث آئینگے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس آج ہوگا ،اجلاس میں کابینہ کے ارکان، سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری خزانہ شرکت کریں گے،اجلاس میں سندھ میں رینجرز کو اختیارات دینے سے متعلق مشاورت اور منظوری دی جائے گی،واضح رہے کہ سندھ میں رینجرز کے اختیارات ختم ہوئے 6دن ہوگئے ہیں ،اور اسی حوالے سے سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع اور دائرہ اختیار کے حوالے سے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے درمیان گذشتہ کئی روز سے تنازع چل رہا ہے۔