You are currently viewing مولانا اعظم طارق کے قتل کے الزام میں ملوث مرکزی ملزم سبطین کاظمی گرفتار

مولانا اعظم طارق کے قتل کے الزام میں ملوث مرکزی ملزم سبطین کاظمی گرفتار

اسلام آباد(ڈیسک)مولانا اعظم طارق کے قتل کے الزام میں ملوث مرکزی ملوث سبطین کاظمی کو بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

ذرائع کےمطابق مولانا اعظم طارق کے قتل کے الزام میں ملوث مرکزی ملزم سبطین کاظمی کو بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ سبطین کاظمی اسلام آباد سے مانچسٹر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ ایف آئی اے نے اس کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔واضح رہے کہ مولانا اعظم طارق کو 14 برس قبل اکتوبر 2003 میں اسلام آباد میں داخل ہوتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا۔