سکھر (ڈیسک) ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا کہنا تھا کہ ہر جگہ سے آواز بلند ہورہی ہے،نواز شریف استعفیٰ دو ،لوٹنے اور بچوں کے لئے دولت بنانے والے رہنما رہزن ہوتے ہیں ،عہد کرنا چاہیئےکرپشن اور ملک لوٹنے والوں کو ووٹ نہیں دیں گے۔
ذرائع کے مطابق سکھر میں ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا بانی ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج ملک میں بانی ایم کیو ایم کا نام ونشان تک نہیں ،وہ لندن میں منہ چھپائے بیٹھا ہےاور ساتھیوں نے گروپ بنا لیے،ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کے بعد نواز شریف اجمل پہاڑی کی کھڑے ہونگے،2ججز نے واضح کہہ دیا ہے کہ نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے،انہوں نے کہا کہ لوٹنے اور بچوں کے لیے دولت بنانے والے رہنما رہزن ہوتے ہیں،عہد کرنا چاہیئے کہ کرپشن اور ملک لوٹنے والوں کو ووٹ نہیں دیں گے۔