لاہور(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایک جان بچانے کےلیے کچھ بھی خرچ کرنا پڑے تو یہ مہنگا سودا نہیں۔
تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مئی 2017 میں تمام اضلاع میں سی ٹی اسکین مشینیں موجود ہوں گی، تمام اضلاع میں سی ٹی اسکین مشینیں لگائیں گے، سی ٹی اسکین مشینیں کمپنیاں خود چلائیں گی، جان بوجھ کےسرکاری مشینیں خراب کی جاتی ہیں۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ جعلی ادویات تیارکرنیوالوں کی اطلاع دینےوالےکو10لاکھ روپےانعام دینگے، بہاولپور میں جعلی ادویات بنانے والا ڈرگ انسپکٹر تھا اور جعلی ادویات پکڑنے والوں کو 10 لاکھ روپے انعام دیاجائے گا۔