کراچی (ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے میں آئی جی تقرری کیس کی سماعت ہو ئی ،عدا لت نے سماعت 13 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے اے ڈی خواجہ کو آئندہ سماعت تک کام جاری کرنے کا حکم دے دیا
ذرائع کے مطا بق سندھ ہائی کورٹ میں آئی جی تقرری کیس کی سماعت ہوئی اس موقع پر عدالت کی جانب سے استفسار کیا گیا کہ آئی جی سندھ کے تقرر میں وفاقی حکومت کو اختیار کیوں ہے اور سندھ حکومت کس قانون کے تحت آئی جی کا تقرر کرسکتی ہے جس پر طرفین سے تسلی بخش جواب نہیں دیا جس پر سندھ ہائی کورٹ نے وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان پر اس سے متعلق آئندہ سماعت پر قانون پیش کرنے کا حکم دے دیتے ہوئے سماعت 13 اپریل تک ملتوی کردی اور اے ڈی خواجہ کو فیصلے تک کام جاری رکھنے کا حکم دیا ۔
واضح رہے کہ (پی آئی ایل ای آر)کے سربراہ کرامت علی نے گزشتہ ہفتے حکومت سندھ کی جانب سے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی ان کے وکیل فیصل صدیقی کو عدالت نے ہدایت جاری کیں کہ آئندہ سماعت تک اپنے دلائل مکمل کرلیں