اسلام آباد (ڈیسک) قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی گرفتاری احتساب عدالت کے حکم پر کی گئی تھی ، شرجیل میمن سے نا انصافی کا تا ثر در ست نہیں ،
سربراہ قومی احتساب بیورو جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ احتساب کاعمل بلا امتیاز اور قانون کے مطابق ہوگا۔ نیب احتساب میں کوئی فرق کسی بھی بنیاد پر روا نہیں رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن کے خلاف ریفرنس مجاز عدالت میں زیر سماعت ہے۔ شرجیل میمن کے وارنٹ گرفتاری مجاز عدالت نے جاری کیے، نیب نے صرف معزز عدالت کے حکم پر قانون کے مطابق عمل کیا۔
دوسری جانب نیب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیب کی کسی ٹیم نے لندن کا دورہ نہیں کیا، شواہد ملنے یا نہ ملنے کا تاثر درست نہیں۔
ترجمان نیب کے مطابق چیئرمین نیب نے صدر نیشنل بینک کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی ہدایت بھی کی ہے