لاہور (ڈیسک ) اسپاٹ فکسنگ کیس آخری مراحل میں داخل ہوگیا،ساتھی کھلاڑی کی گواہی کے بعد خالد لطیف کے گرد گھیرا تنگ ہوگیا،شرجیل خان کے گواہوں پر آج جرح ہوگی۔
ذرائع کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں آج بھی اسپاٹ فکسنگ کیس سنا جائیگا،خالد لطیف کے خلاف ٹربیونل کی کارروائی جاری رہے گی،منگل کو ساتھی کھلاڑی نے خالد لطیف کے خلاف گواہی دی جس کے بعد کیس کی سمت کا تعین ہوگیا،فکسنگ کے ایک اور کردار شرجیل خان کے دو گواہ آج سکائپ کے ذریعے بیان ریکارڈ کرائیں گے،پی سی بی کے وکیل ان پر جرح کریں گے۔ واضح رہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر نوجوان کرکٹر محمد نواز کو ایک ماہ کے لئے معطل اور دو لاکھ روپے کی سزا سنائی تھی،کرکٹر کا سنٹریل کنٹریک بھی معطل کردیا گیا تھا