کراچی (ڈیسک ) کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے ملک کی بدنامی ہوجو بھی ہے بہت جلد سامنے آ ئے گا پی سی بی نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے منع کیا ہے
یو بی ایل کی طرف سے کھیلنے والے بیٹسمین کراچی میں بینک میں آئے تو واپسی پر میڈیا نے انہیں گھیر لیا اور سوالات کی بوچھاڑ کر دی، انہوں نے کسی سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ پی سی بی نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے منع کیا ہے۔ صحافیوں کے اصرار پر انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے ملک کی بدنامی ہو، ذرائع کے مطابق پلیئرز کے قانونی مشیروں سے صلاح مشورے جاری ہیں اور امید ہے کہ اگلے ہفتے پی سی بی کو اپنا جواب جمع کروائیں گے