اسلام آباد (ڈسیک) ایف بی آر نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف اوران کے خاندان سمیت اسحاق ڈار کا 20 سالہ ٹیکس ریکارڈ نیب کو دے دیا
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے سابق وزیراعظم نوازشریف، صاحبزادی مریم نواز، صاحب زادے حسین نواز اور حسن نواز کے علاوہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا 20 سالہ ٹیکس ریکارڈ نیب کودے دیا ہے۔ نیب نے ایس ای سی پی ،ایکسائز اور اب ایف بی آر سے بھی ریکارڈ حاصل کرلیا ہے جب کہ ایف بی آر کی رپورٹ حاصل کرنے کے بعد نیب نے تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرنا شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ پاناما کیس فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف سپریم کورٹ کی ہدایت پر تحقیقات شروع کررکھی ہے جب کہ نیب کی جانب سے شریف خاندان کوعدالت طلب کیے جانے کے باوجود کوئی بھی پیش نہیں ہوا