اسلام آباد (ڈیسک) ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ ڈی جی نیب لا ہور نےشریف خاندان کے اثاثے منجمد کر نے اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تجویز نہیں دی ہے لہذا تجویز مسترد کرنے کا سوال پیدانہیں ہو تا
ذرائع کے مطابق ترجمان نیب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور نے شریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کی کوئی تجویز نہیں دی اور نہ ہی کوئی تجویز رد ہوئی کیونکہ جب تجویز دی ہی نہیں تو رد کیسے ہوگی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں ایسی خبروں سے اجتناب کیا جائے۔
واضح رہے اس سے قبل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھی کہ نیب نے شریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے اور ای سی ایل میں نام ڈالنے کی سفارش مسترد کردی ہے۔