You are currently viewing پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد  (ڈیسک)  پاکستان کے مختلف شہروں میں منگل کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے

زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق منگل کے روز پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، ترجمان کے مطابق خیبر پختونخوا، سوات، مانسہرہ، مالاکنڈ ڈویژن، فاٹا اور لوئر دیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکار کی گئی ہے۔ زلزلے کا دورانیہ 8سے بارہ سیکنڈ تھا ،زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 159کلو میٹر تھی، زلزلے کے خوف سے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا،زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی  ۔