You are currently viewing عمران خان کو ایک اورلیگل نوٹس بھیج دیاگیا

عمران خان کو ایک اورلیگل نوٹس بھیج دیاگیا

لاہور(ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے پاناما لیکس پر خاموش رہنے کے لیے10ارب کے بیان پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے بعد ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے بھی عمران خان10ارب کا لیگل نوٹس بھیج دیا ۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے پاناما کیس پر خاموش رہنے کے لیے10ارب روپے کی پیشکش کے بیان پر حمزہ شہباز شریف نے اپنے وکیل کے ذریعے عمران خان کو10ارب کا لیگل نوٹس بھجوادیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کا بیان جھوٹ پرپبنی ہے،بے بنیاد الزامات لگانے پر عمران خان 14 روز کے اندر میڈیا کے ذریعے معافی مانگیں اور اگر مقررہ وقت کے اندر معافی نہ مانگی تو عدالت سے رجوع کرکے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔