You are currently viewing سینیٹرنہال ہاشمی دستبردار

سینیٹرنہال ہاشمی دستبردار

اسلام آباد(ڈیسک)جے آئی ٹی پر تنقید کرنے والے نہال ہاشمی کوپارٹی ڈسپلن و پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر پارٹی رکنیت سے دستبردار کردیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن )کی نیشنل ایتھکس اینڈ ڈسپلن کمیٹی کے کنوینر راجہ ظفرالحق کے مطابق سفارشات پر مبنی رپورٹ میاں نوازشریف کو بھیجی تھی جس میں نہال ہاشمی کو مسلم لیگ (ن )سے نکالنے کی سفارش کی گئی تھی۔سفارشات میں کہا گیا تھا کہنہال ہاشمی کی تقریر متنازع تھی اور انہوں نے اپنی تقریر میں پارٹی ڈسپلن و پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے اس لئے نہال ہاشمی کو پارٹی سے نکال دیا جائے۔وزیراعظم نے ضابطہ اخلاق کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے نہال ہاشمی کو مسلم لیگ ن سے نکال دیا۔