You are currently viewing پشاور میں سرچ آپریشن کے دوران 32افغان شہریوں سمیت 99 گرفتار

پشاور میں سرچ آپریشن کے دوران 32افغان شہریوں سمیت 99 گرفتار

پشاور (اسٹاف رپورٹر) کے پی کے  پولیس اور سیکورٹی فورسز نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی مقیم 32 افغان شہریوں سمیت99افراد کو گرفتار کیا ہے  گرفتار افراد سے اسلحہ، منشیات، کارتوس اور نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد ہوئیں ۔

پولیس کے مطابق پشاور کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کے دوران تھانہ شاہ قبول اور حیات آباد میں 44 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ۔

جن سے اسلحہ، شراب، منشیات،کارتوس اور نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد کی گئیں گرفتار ہونے والوں میں غیر قانونی طور پر مقیم32 افغان شہری اور کرایہ داری کے کوائف مکمل نہ کرنے والے 23 افراد بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کے پی کے حکومت نے گزشتہ دنوں اعلان کروایا تھا کہ غیر قانونی طور پر خیبر پختونخواہ میں مقیم افغان شہری وطن اپس لوٹ جائیں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔