لاہور: (ڈیسک ) چئیرمین پی سی بی شہریار خان نے کرکٹ میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے سکول کرکٹ کی چیمپئن شپ کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے اسکول کرکٹ کے فروغ کیلئے چیمپئن شپ کا آغاز کر رہے ہیں، نئے ٹیلنٹ کو سکالر شپ بھی دیں گے، اس چیمپئن شپ سے اچھے اور تعلیم یافتہ کھلاڑی سامنے آئیں گے جبکہ پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ کرکٹ بورڈ نے سکول اور یونیورسٹی سطح کی کرکٹ کے فروغ کیلئے آٹھ کروڑ روپے جاری کر دیے ہیں۔ نجم سیٹھی نے یہ بھی کہا کہ اس انقلابی پروگرام کے ذریعے آئندہ چار سے پانچ سال میں بہترین ٹیلنٹ دیکھنے کو ملے گا