You are currently viewing پرفضا مقام کی سیر کرنے سے عارضہ قلب کا خطرہ ٹل سکتا ہے

پرفضا مقام کی سیر کرنے سے عارضہ قلب کا خطرہ ٹل سکتا ہے

  • Post author:
  • Post category:صحت
  • Post last modified:01/07/2016 17:04
  • Reading time:1 mins read

کوئنزلینڈ(ڈیسک) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر انسان ہفتے میں 30 منٹ کسی پرفضا مقام پر گزارے  تو اس عمل سے نہ صرف ذہنی دباؤ کم ہوگا جبکہ دل کے عارضے کا خطرہ بھی ٹل سکتا ہے۔

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کسی پارک یا پرفضا مقام پرجانے، ہائکنگ کرنے یا پارک میں 30 منٹ گزارنے  سے بلیڈ پریشر جیسی خطرناک بیماری سے بچا جا سکتا ہے جبکہ ڈپریشن پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے۔

کوئنزلینڈ یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق ہفتے میں آدھا گھنٹہ کسی پارک میں گزارا جائےتو ڈپریشن میں 7 فیصد جبکہ ہائی بلڈپریشر میں 9 فیصد کمی ہوسکتی ہے دراصل انسانی دماغ میں ساکٹ موجود ہوتے ہیں جو لگاتار حرکت میں رہتے ہیں۔

تاہم  پرفضا اور سرسبز مقام کی سیر انسانی دماغ کے ساکٹوں کو ریچارج کردیتی ہے یہی وجہ ہے کہ انسان بلڈپریشر اور ڈپریشن سے محفوظ رہ پاتا ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7