You are currently viewing کلبھوشن یادیو کو واپس بھارت بھیجنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز

کلبھوشن یادیو کو واپس بھارت بھیجنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز

اسلام آباد (ڈیسک ) مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو کو واپس بھارت بھیجنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اس پر ایف آئی آر درج ہوچکی ہیں اب اس پر مقدمہ چلے گا

سینیٹ اجلاس میں مشیر خارجہ الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اب بھی بھارت کے ریاستی اہلکار پاکستان میں جاسوسی کرنے میں ملوث ہیں۔

تحریری بیان دیتے ہوئے بتایا کہ کل بھوشن یادیو کےخلاف ایف آئی آردرج کی جاچکی ہیں جبکہ عدالتی کارروائی کے لئے سوالات کی فہرست بھارت بھجوادی گئی ہیں بھارت کل بھوشن یادیو کے بیان کی روشنی میں مزید معلومات فراہم کرے تاکہ عدالتی کارروائی کو آگے بڑھایا جاسکے