You are currently viewing رواں سال حج کیلیے2لاکھ80ہزاردرخواستیں آئیں،سرداریوسف

رواں سال حج کیلیے2لاکھ80ہزاردرخواستیں آئیں،سرداریوسف

پشاور(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر حج و مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے پاکستان کےلیےکوٹا بڑھانےکی کوشش کریں گے۔

وفاقی وزیر حج ومذہبی امورسرداریوسف کاحج ورکشاپ سےخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حج پالیسی بنانے کےلیے5شہروں میں ورکشاپ منعقدکی گئیں، سعودی عرب حکومت سےجنوری میں مذاکرات ہوں گے، حج اورعمرہ ایکٹ کی منظوری کابینہ نےدےدی ہے، حج عمرہ ایکٹ جلدپارلیمنٹ سےبھی منظورکرلیاجائےگا، سرکاری حج اسکیم میں عازمین کو1کے بجائے3وقت کاکھانادیاجائےگا، رواں سال حج کیلیے2لاکھ80ہزاردرخواستیں آئیں اور قرعہ اندازی سےصرف69ہزارلوگوں کوبھجوایاجاسکا۔