You are currently viewing لطیف کھوسہ  نے بلاول کو وزیر اعظم بنانے کی ٹھان لی

لطیف کھوسہ نے بلاول کو وزیر اعظم بنانے کی ٹھان لی

لاہور(اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماء لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ بلاول قومی اسمبلی کےرکن اسپیکراوراپوزیشن لیڈربھی بن سکتےہیں۔

پیپلزپارٹی کےرہنماسردارلطیف کھوسہ کابلاول ہاؤس میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بن سکتے ہیں، بلاول بھٹو کی عمر 25 سال سے زائد ہے، آئین کی رو سے سینیٹ کا رکن وزیر اعظم نہیں بن سکتا، صدر پاکستان بننے کےلئے عمر کی حد 45 سال ہے، نہ جانےچوہدری نثار کی ایان علی سے کیا دشمنی ہے؟ اور پتہ نہیں چوہدری نثار کب ایان علی کا پیچھا چھوڑیں گے؟