نئی دہلی (ڈیسک) بھارتی ٹینس اسٹا ر ثانیہ مرزا نے اپنی لو میرج کی کہانی بیان کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا نے اپنی آپ بیتی میں شعیب ملک کے ساتھ شناسائی اور شادی کا بھی تذکرہ کیا ۔
ثانیہ مرزا نے اپنی آپ بیتی میں بتایا کہ ہوبارٹ کے ایک ریسٹورنٹ میں شعیب ملک داخل ہوئےتو ٹیبل کی تلاش میں ان کی نظر ہم پر پڑی جہاں میں میرے والد اور فٹنس ٹرینر کھانا کھا رہے تھے ۔
شعیب نے میرے والد سے سلام دعا کرنے کے بعد میرا اگلےروز ہونے والا میچ دیکھنے کی خواہش ظاہر کردی جس پر میں نے ٹکٹوں کا اہتمام کیا اگلے روز وہ چند ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ میچ دیکھنے آئے اسی اثنا میرے والد نے انھیں رات کے کھانے کی دعوت دی ۔
دعوت میں وہ اکیلے ہی شریک ہوئے اس وقت ہمارے درمیان فون نمبرز کا تبادلہ ہوا فون پر بات چیت ہوتی رہی اور یوں ہم ایک دوسرے کے قریب آتے گئے ایسے ہی ایک موقع پر شعیب نے مجھے شادی کے لئے پرپوز کر ڈالا۔
شعیب ملک ، ثانیہ مرزا کی کہانی منظر عام پر آگئی
مجھے شعیب کی سادگی بہت پسند آئی اور میں انکار نہ کر سکی پھر شادی کے کافی عرصے بعد ایک روز میں نے جب شعیب سے کہا کہ اگر وہ اتفاق سے اس روز ہوبارٹ کے ریسٹورنٹ میں نہ آتے تو آج ہم میاں بیوی نہ ہوتے۔
جس پر شعیب نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اسی ریسٹورنٹ میں ان کے ٹیم میٹس موجود تھے جنھوں نے فون کرکے مجھے بتایا کہ ثانیہ یہاں ہیں تو میں دوڑا چلا آیا ۔
بھارتی ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ اس طرح انھوں نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مجھ سے شناسائی بنائی تھی۔
اپنی شادی کا ذکر کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کہنا تھا کہ وہ کافی ہنگامہ خیز رہی شعیب سے شادی کی ایک اور دعویدار لڑکی کے سامنے آنے سے اچھا خا صا ہنگامہ برپا ہو تھا ۔
میرے گھر کے باہر 200 کے قریب میڈیا کے لوگ موجود رہتے تھے میں نے 2 ہفتے گھر میں قید ہوکر گزارے تھے ۔
جب شادی کی تقریب کے لیے ہوٹل جارہی تھی تب بھی میڈیا کی پوری فوج ہماری گاڑی کے پیچھے تھی کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلیے میں ہوٹل کے عقبی دروازے سے داخل ہوئی اور کچن سے ہوتی ہوئی ہال تک پہنچی تقریب جتنی ہنگامہ خیز رہی اس کا اختتام اتنا ہی اچھا ہوا۔