You are currently viewing سامعہ قتل کیس کا ایک نیا پہلو سامنے آگیا،مقتولہ کے شوہر نے گرفتاری پیش کردی

سامعہ قتل کیس کا ایک نیا پہلو سامنے آگیا،مقتولہ کے شوہر نے گرفتاری پیش کردی

لندن(ڈیسک)سامعہ شاہد قتل کیس میں ایک نیا پہلو سامنے آگیا  جب  مقتولہ کے پہلے شوہر محمد شکیل نے گرفتاری دیدی ۔

جمعرات کو ملزم محمد شکیل  نے پولیس کوگرفتارپیش کردی جبکہ  ایس ایچ او تھانہ منگلامحمد عقیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےبتایا کہ پولیس چوہدری محمد شکیل کابیان ریکارڈ کررہی ہےاور  ڈی پی او جہلم کاکہنا تھا کہ فارنسک رپورٹ کے بعد ہی  قتل کے سہی حقائق معلوم ہوپائیں گےڈی پی او جہلم کا یہ بھی  کہنا تھا کہ اب تک کی تفتیش سے یہ لگ رہا ہے کہ معاملہ خودکشی یا فطری موت کانہیں ہے۔

ڈی پی او جہلم کا  یہ بھی کہنا تھا کہ سامعہ قتل کی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ سامعہ نے اپنے سابقہ شوہرشکیل سے باقاعدہ طلاق نہیں لی تھی اورسامعہ کی دوسری شادی میں بھی سامعہ کے گھر والوں کی رضامندی شامل نہیں تھی۔

واضح رہے پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سامعہ کو 20 جولائی کو جہلم میں مبینہ طور پر قتل کیاگیاتھا۔