You are currently viewing بالی ووڈ اداکا ر سلمان خان کا پاکستانی فنکاروں کر حق میں  دبنگ بیان

بالی ووڈ اداکا ر سلمان خان کا پاکستانی فنکاروں کر حق میں دبنگ بیان

ممبئی(ڈیسک)بالی ووڈ اداکارسلمان خان کا پاکستانی فنکاروں کے حق  میں دبنگ بیان دیتے ہوئے کہنا تھا کہ فنکار اور دہشت گرد میں فرق ہوتا ہے پاکستانی فنکار دہشت گرد نہیں کیونکہ فنکار کبھی دہشت گرد نہیں ہوتا ۔

ایک تقریب میں شرکت کے دوران صحافی کے سوال پر  بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے خلاف بات کرتے ہوئے دبنگ خان کا کہنا تھا کہ تمام اداکار حکومت کے پرمٹ اور ویزے پر بھارت آتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس بیان سے قبل بھارتی حکومت اور میڈیا نے پاکستانیوں کیخلاف زہر اگلنے کا سلسلہ جاری رکھاہوا ہے ، بھارتی فلم پروڈیوسرز ایسو سی ایشن نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں آئندہ اپنی فلموں میں کاسٹ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جس کے بعد ہندو انتہاء پسندوں  کی جانب سے بھارت میں کام کرنیوالے کئی پاکستانی فنکاروں کو واپس جانے کیلئے دھمکیاں بھی دیں گئیں ، جس کے بعد شفقت امانت علی اور عاطف اسلم کے کنسرٹ بھی منسوخ کردیئے گئے تھے۔

کشمیر میں جاری بھارتی بربریت اور درندگی پر بھارت مختلف طریقوں سے پروپیگنڈا کرتا رہا ہے جبکہ گزشتہ روز بھارتی جنرل نے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کیا لیکن پاکستانی فوج نے خبر کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا۔