سکھر (ڈیسک) روہڑی سیمنٹ فیکٹری میں بم دھماکے سے چار افراد جاں بحق جبکہ متعد زخمی ہوگئے ہیں
ذرائع کے طابق روہڑی سیمنٹ فیکٹری میں بم دھماکے سے چار افراد جاں بحق جبکہ متعد زخمی ہو گئے ہیں ایس یس پی سکھر کے مطا بق روہڑی سیمنٹ فیکٹری میں ہونے والا دھماکا پہاڑوں کو توڑنے والا بارودی مواد تھا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں سمیت فیکٹری کا عملہ ناکارہ بنا رہا تھا کہ دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پرہی جاں بحق ہوگیا جب کہ دیگر 3 زخمی اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے 2 اور ایک رینجرز اہلکار کے علاوہ ایک فیکٹری ملازم بھی شامل ہے۔