You are currently viewing بلدیاتی اداروں کے بجٹ میں عوامی فلاح و بہبود کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے،صفدر باغی

بلدیاتی اداروں کے بجٹ میں عوامی فلاح و بہبود کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے،صفدر باغی

پشاور(ااسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ کونسل کے اجلاس کے دوران بجٹ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اے این پی کے رکن صفدر باغی نے اپنی قمیض پھاڑ دی احتجاج کرتےہوئےاجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق پشاور میں ڈسٹرکٹ کونسل کا اجلاس جاری تھا کہ اے این پی کے رکن صفدر باغی نے بلدیاتی اداروں کے بجٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں ناظم اعلیٰ کے لئے تو صوابدیدی فنڈز رکھی گئی ہے لیکن عوامی فلاح و بہبود کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔

صفدر باغی نے احتجاجااپنی قمیض پھاڑ دی اور ڈسٹرکٹ کونسل کا اجلاس چھوڑ کر چلے گئے، اے این پی رہنما کے احتجاج کے باعث اجلاس شدید  بدنظمی کا شکار ہوگیاجس کے بعد  دیگر اراکین نے صفدر باغی کو منا کر واپس لانے کی بھرپور کوشش کی تاہم صفدر باغی  نے اجلاس میں شرکت سے صاف انکار کردیا  اسی لیے اجلاس کی کارروائی ملتوی کرنا پڑی۔