بوسٹن (ڈیسک)تحقیق کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے میں نمک کا استعمال کم کرکے کئی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے جس کے ذریعے لاکھوں زندگیاں بھی بچائی جاسکتی ہیں ۔ ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی شہر بوسٹن میں کی ٹفٹ یونیورسٹی میں نمک کے استعمال سے متعلق ایک تحقیق کی گئی جس کے مطابق اگر نمک کے روزمرہ استعمال میں صرف 400 ملی گرام بھی کم کردیا جائے تو اس سے امریکا میں 3 ارب ڈالر جو کہ نمک سے پیدا ہونے والے امراض پر خرچ کئے جاتے ہیں ان سے بچا جاسکتا ہے ۔
تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص چپس کا ایک پیکٹ بھی کھانا کم کردے تو اس کی صحت پر مفید اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ اس کی عمر میں بھی اضافہ کیا جاسکتا ہے
ماہرین کے مطابق مطالعے غذا میں نمک کا استعمال ہر سال امراضِ قلب سے ہونے والی لاکھوں اموات کی وجہ بنتا ہے صرف 200 ملی گرام نمک کم کرنے سے ہزاروں لاکھوں زندگیوں کو بچایا جاسکتا ہے کیونکہ نمک کا استعمال گوناگوں جان لیوا امراض کی وجہ بن رہا ہے۔
اسی بنیاد پر برطانوی اور امریکی ماہرین نے 183 ممالک میں 10 سال تک نمک کے 10 فیصد کمی کا منصوبہ پیش کیا ہے۔