کراچی ( اسٹاف رپورٹر) رینجرز سندھ نے نئی نسل کے مستقبل کو بچانے کے لیے بھی میدان میں آنے کا فیصلہ کرلیا ۔ ترجمان رینجرز سندھ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے بلدیہ نمبر 3میں واقع گورنمنٹ اینگلو اردو بوائر اسکول میں دوران امتحان پرچہ آوٹ کروانے کے حوالے نے خفیہ اطلاع ملنے کے بعد قریبی موجود فوٹو اسٹیٹ کی دوکان پر چھاپہ مارا۔ ترجمان کے مطابق موقع سے حل شدہ پرچے کی فوٹو کاپیاں اسکول میں 2500 سے 3000 میں فروخت کی جارہی تھیں۔
رینجرز سندھ نے کارروائی کے دوران دوکان کے مالک اور مذکوہ اسکول کے جونئیر ٹیچر کو گرفتار کرلیا ۔ معلومات کے مطابق ٹیچر اسکول اسٹاف کی ملی بھگت سے پرچہ آؤٹ کروا کر غیر قانونی عمل میں ملوث تھا۔ رینجرز سندھ نے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا اور عوام سے اپیل کی کے تعلیم کے شعبے میں موجود کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرنے کے لیے رینجرز سندھ کی دی گئی ہیلپ لائنز پر اطلاع فراہم کریں ۔