You are currently viewing یوم ِعلؓی پر دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنےوالے4دہشتگردگرفتار

یوم ِعلؓی پر دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنےوالے4دہشتگردگرفتار

کراچی(ڈیسک)رینجرز نے بلدیہ اور اورنگی ٹاؤن کے علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے یومِ علیؓ پر دہشتگردی کی منصونہ بندی کرنے والے 4دہشتگرد گرفتار کرلیے ،دہشتگرد خودکش حملےکی مکمل تیاری کرچکےتھے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے بلدیہ اور اورنگی ٹاؤن کے علاقوں  میں کاروائی کرتے ہوئے یومِ علیؓ پر دہشتگردی کی منصونہ بندی کرنے والے 4دہشتگرد گرفتار کرلیے ۔دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ ،بارودی مواد اور ایمونیشن برآمد کیا گیا ہے جبکہ دہشتگرد خودکش حملےکی مکمل تیاری کرچکے تھے۔ترجمان رینجرز کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے ۔