You are currently viewing معطل ایس ایس پی راؤانوار اہم ملاقات کے لیے دبئی روانہ

معطل ایس ایس پی راؤانوار اہم ملاقات کے لیے دبئی روانہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار پریس کانفرنس منسوخ کرکے دبئی روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ملیر کے عہدے سے معطل کئے جانے والے راؤ انوار پولیس افسران کے خلاف پریس کانفرنس منسوخ کرکے دبئی روانہ ہوگئے ہیںجبکہ ذرائع کا یہ بھی  کہنا ہے کہ راؤ انوار دبئی میں اعلیٰ سیاسی شخصیات سے ملاقات کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اورایم کیوایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے  راؤ انوار کو ایس ایس پی ملیر کے عہدے سے ہٹادیا تھا۔