You are currently viewing لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ،موسم خوشگوار

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ،موسم خوشگوار

لاہور(ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،لاہور،راولپنڈی  سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

ملک کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم سہانا ہو گیا ، لاہورمیں تیزآندھی اوربارش کے باعث 300 سے زائد فیڈرزٹرپ کرگئے، جن کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔فتح جنگ میں طوفانی ہواؤں اوربارش سے بجلی کانظام درہم برہم ہوگیا جبکہ شہرکی نصف آبادی چارگھنٹوں سے بجلی سے محروم ہے جس سے عوام مشکلات کاشکارہوگئی ہے۔

راولپنڈی اسلام آباد میں صبح کے وقت تیز بارش ہوئی ، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ، گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا ، ہر چہرے پر خوشی آگئی ۔ شیخوپورہ ، حافظ آباد ، ڈسکہ ، کھاریاں اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

دوسری طرف کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی رات گئے بونداباندی ہوئی جس سے ٹھنڈک کا احساس ہونے لگا ،محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں مزید بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ اس وقت 15 سے 25 کلومیٹر کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہیں۔موسم کی خبر دینے والے کہتے ہیں آج اسلام آباد ، پنجاب ، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔