لاہور(ڈیسک)پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ مرغزار کالونی اورپیر محل کمالیہ شوگر مل کے قریب چھت گرنے سے 3افراد جاں بحق ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق لاہور، ملتان، گجرات، راول پنڈی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، فیصل آباد، بھکر، جھنگ سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔لاہور اور کمالیہ میں چھتیں گرنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔ ماں بیٹے سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ، جڑواں شہروں میں طوفانی آندھی سے کئی درخت جڑ سے اکھڑ گئے ۔ املاک اور کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آندھی کی شدت 93 کلومیٹر ، راولپنڈی میں 130 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے بعد بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔ گرمی سے ستائے روزے داروں کے چہرے کھل اُٹھے ۔پنجاب کے علاقوں میں پہلے طوفانی ہوائیں چلیں پھر تیز بارش ہوئی جس سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ۔آج بھی خیبرپختونخوا،پنجاب،اسلام آباد،کوئٹہ،گلگت بلتستان،کشمیرمیں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔لاہور میں سحری کے وقت ہوئی بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملتان، گجرات، راول پنڈی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، فیصل آباد، بھکر، جھنگ فیصل آباد، ملتان، گوجرہ، چیچہ وطنی میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔
لاہور میں بارش کے باعث لیسکو کے 150 فیڈر ٹرپ کر گئے جس سے متعدد علاقے رات بھر بجلی سے محروم رہے ۔ تیز بارش سے مختلف حادثات بھی پیش آئے ، مرغزار کالونی میں دو گھروں کی چھتیں گرنے سے ایک شخص جاں بحق ، ماں بیٹے سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ۔ پیر محل کمالیہ شوگر مل کے قریب مکان کی چھت گر گئی ، حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے ۔موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں آج بھی کئی علاقوں میں بارش کا امکان ہے ۔ بارش کا سلسلہ جمعہ تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا ۔