You are currently viewing شہر قائد کے مختلف علا قوں میں بارش ،مو سم خوشگوار

شہر قائد کے مختلف علا قوں میں بارش ،مو سم خوشگوار

کراچی (ڈیسک) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بونداباندی  اور  بارش نے ایک بار پھر موسم کو خوشگوار بنا دیا ،شہری سڑکو ں پر نکل کے موسم کی یکدم تبدیلی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں

ذرائع کے مطابق شدید گرمی اور حبس کے بعد  کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور بارش نے ایک بار پھر موسم خوشگوار بنا دیا۔ گرمی کے مارے کراچی کے شہری بارش کے بعد سڑکوں پر نکل آئے اور موسم کی یکدم تبدیلی سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

گلشن حدید، ملیر، گلشن اقبال، ائرپورٹ، شارع قائدین، پٹیل پاڑہ اور دیگر علاقوں میں ہونے والی بارش نے عوام کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی ہے۔ دوسری جانب بارش کی چند بوندیں گرتے ہی شہر کے 70 فیڈر ٹرپ کرگئے جب کہ مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.