اسلام آباد(ڈیسک)مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ راحیل شریف کوسرکاری طور پر نہیں بھجوایا گیا،راحیل شریف اسلامی اتحاد فورس کی سربراہی کیلیےذاتی حیثیت میں گئے۔
ذرائع کے مطابق سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کا نزہت صادق کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔مشیر خارجہ سرتاج نے مشرق وسطی بالخصوص سعودی عرب قطرتنازع پربریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان قطرسعودی تنازع میں غیرجانبدار پالیسی پر قائم ہے،یمن سعودی تنازع پرپارلیمانی قرارداد پاکستان کی پالیسی کابنیادی نکتہ ہے،مشیر خارجہ ستاج عزیز نے کمیٹی کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی دوسرے کےمسئلےمیں ٹانگ نہیں اڑائےگا
مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ راحیل شریف کوسرکاری طور پر نہیں بھجوایا گیا، راحیل شریف اسلامی اتحاد فورس کی سربراہی کیلیےذاتی حیثیت میں گئے۔
اس موقع پر نزہت صادق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف نےتنازع کےحل کیلیےامیرقطرسےٹیلیفون پربات کی،پاکستان خلیجی بحران میں غیر جانبداررہ کرمصالحتی کرداراداکرے۔