You are currently viewing پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی 3بوگیاں پٹری سے اتر گئیں 10 افراد زخمی

پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی 3بوگیاں پٹری سے اتر گئیں 10 افراد زخمی

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:19/04/2017 17:54
  • Reading time:1 mins read

جرانوالہ(ڈیسک ) گوجرانوالہ میں ایمن آباد موڑ قریب پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی 3بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں 10افراد زخمی ہوگئے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق ،منگل کو گوجرانوالہ کے نواحی علاقے ایمن آباد میں جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور کو پٹڑی ٹیڑھی نظر آئی جس پر فوری بریک لگائی گئی،بریک لگنے کے باعث ٹرین کی 3بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم زخمی ہونے والے 10افراد کوطبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ترجمان کے مطابق ،ایمن آباد کے قریب ریل کی پٹڑی درست حالت میں تھی،50منٹ پہلے تیز گام اسی مقام سے گزرتے ہوئے لاہور پہنچی تھی واقعے کی تفصیلی انکوائری میں حادثے کے اسباب کو سامنے لایا جائے گا، حادثہ کا شکارجعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جا رہی تھی

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.