کراچی (ڈیسک ) کراچی کےعلاقے اورنگی ٹاؤن کے قطر ہسپتال سے نومولود بچہ اغوا کر لیا گیا ، پولیس نے بچے کے اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی جس میں ایک عورت کو بچہ لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔
کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے قطر ہسپتال سے ایک دن کا بچہ اغوا کر لیا گیا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ہسپتال کے سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا ۔ فوٹیج میں ایک خاتون کو جاتے دیکھا جا سکتا ہے جس نے بچے کو چادر میں چھپا رکھا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فوٹیج میں نظر آنے والی خاتون کو تلاش کیا جا رہا ہے