ملتان (اسٹاف رپورٹر)سیلفی کوئن قندیل بلوچ کوان کے آبائی شہر ملتان میں قتل کردیا گیاہے ۔ملتان کے نواحی علاقے میں معروف ماڈل قندیل بلوچ کو غیرت کے نام پر ان کے بھائی نے قتل کیا ۔
تفصیلات کے مطابق معروف ماڈل کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے جبکہ قندیل بلوچ چاند رات سے ملتان کے قریب مظفر آباد میں واقع اپنے آبائی گھر ذاتی کام کے سلسلے میں رہائش پذیر تھیں
۔ آر پی او ملتان کا کہناہے کہ اسکینڈل کوئن قندیل بلوچ کو ان کے بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کردیاگیا ہے کیونکہ وہ گزشتہ چند دن پہلے قندیل کی تین شادیاں ،تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آنے سے ناراض تھا یہی ناراضگی قندیل کے قتل کی وجہ بن گئی ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملزم قتل کے بعد فرار ہوگیا ہے ۔ ۔
ذرائع کے مطابق قندیل بلوچ کو ان کے بھائی نے مبینہ طور پرگلا دبا کر قتل کردیا ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق قندیل بلوچ کو ان کے بھائی نےغیرت کے نام پر قتل کردیا ہے۔
قندیل بلوچ نے وزارت داخلہ کو سیکیوریٹی کا مطالبہ کے لئے درخواست بھی لکھی گئی تھی جس میں قندیل کی طرف سے مطالبہ کیا گیا تھا ان ککو سیکیوریٹی فراہم کی جائے ان کی جان کو خطرہ ہے کیونکہ انھیں مختلف نمبروں سے دھمکی آمیز کالز موصول ہورہی ہیں جبکہ سیکیوریٹی درخواست کے حوالے سے وزارت داخلہ کا بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ معروف ماڈل قندیل بلوچ نے جن وجوہات پر سیکیوریٹی مانگی وہ ذیادہ اہم نہیں تھیں جس کے باعث حکام کی طرف سے سیکیوریٹی فراہم نہیں کی گئی تھیں۔
پنجاب پولیس کے سربراہ نے واقعہ کا نوتس لے لیا ہے تاحال قندیل بلو چ کے قتل کی کوئی مصدق وجہ سامنے نہیں آسکی ہے سربراہ پولیس کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ کے قتل کی تحقیقات کے فونزک ٹیمیں جائے وقعہ کے لئے روانہ کردی گئی ہے ساتھ ہی قندیل کی لاش کو بھی پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے ۔