You are currently viewing وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی مصطفی ٰ کمال پر تنقید

وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی مصطفی ٰ کمال پر تنقید

کراچی(ڈیسک) وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مصطفی کمال پرتنقیدی لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ مصطفی کمال الطاف حسین ٹو ہیں،شہر پر رحم کریں،کراچی کے حالات کئی سال بعد جاکر ٹھیک ہوئے ہیں۔

وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مصطفی کمال پرتنقیدی لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ مصطفی کمال الطاف حسین ٹو ہیں، انھوں نے دھمکی دی کہ مصطفی کمال یہ لہجہ استعمال کرنابندکریں۔ ان کاکہناتھاکہ مصطفی کمال یہ سب میرے خلاف نہیں کررہے ۔ وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مصطفیٰ کمال شہر پر رحم کریں،کراچی کے حالات کئی سال بعد جاکر ٹھیک ہوئے ہیں۔