You are currently viewing اسلام آباد لاک ڈاؤن ہونے سے قبل ملک کے دیگر شہر بلاک کردیے گئے،عوام اذیت کا شکار

اسلام آباد لاک ڈاؤن ہونے سے قبل ملک کے دیگر شہر بلاک کردیے گئے،عوام اذیت کا شکار

راولپنڈی(اسٹاف رپورٹر)پنجاب پولیس  کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کا دو نومبر کو مارچ روکنے کے لیے تیاریاں شروع جبکہ عوام کو انتہائی اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے عمران خان کو روکنے کی ذمہ داری پولیس کو دے دی ہےاور پنجاب پولیس نے اپنا کام بھی شروع کردیا ہے، مری روڈ چاندنی چوک سے بند کردی گئی جبکہ  مری روڈ4 جگہ سے مکمل بلاک کیا گیا ہے۔ تیلی محلہ، کمیٹی چوک اور اطراف میں کنٹینر لگا دیے گئے جبکہ راولپنڈی میں  ٹریفک کا نظام معطل،تمام کاروباری اور تجارتی مراکز بھی بند کروا دیے گئے ہیں۔

رحیم یار خان میں سندھ پنجاب سرحد پرکنٹینر پہنچاد یےگئے ہیں جبکہ  کنٹینرز کی وجہ سےٹریفک کی روانی متاثر ،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں۔لاہور میں بھی کنٹینرزمختلف مقامات پرکھڑے کردیےگئے جبکہ لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں پی ٹی آئی آفس کے پاس 9کنٹینرز کھڑےکیےگئےہیں اور پی ٹی آئی کےاحتجاج کوروکنےکیلیےپولیس نے مزید کنٹینرزمنگوالیے ہیں۔