خانیوال (ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف آج خانیوال میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ، جلسے سے پی ٹی ائی چیئرمین عمران خان سمیت سینئر رہنما بھی خطاب کریں گے
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج خانیوال میں جلسہ کرے گی جس کے لیے پنڈال سج گیا، تمام انتظامات کو حتمی شکل دے گئی، ہر طرف پارٹی پرچموں کی بہار ہے جبکہ جلسہ گاہ میں کارکنان موجود ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سمیت پارٹی کے دیگر رہنما جلسے سے خطاب کریں گے،جلسہ گاہ کی سیکورٹی کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، پولیس کمانڈوز اور سادہ کپڑوں میں اہلکار بھی جلسہ گاہ میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے