You are currently viewing پی ٹی آئی کا اسحاق ڈار سے مستعفی ہو نے کا مطالبہ

پی ٹی آئی کا اسحاق ڈار سے مستعفی ہو نے کا مطالبہ

اسلام آباد (ڈیسک) احتساب عدالت کی جانب سے فردجرم عائد ہو نے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نےوفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سےفوری مستعفی ہو نے کا مطالبہ کردیا

ذرائع کے مطابق  ناجائز  اثاثہ جات کیس میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار پر احتساب عدالت نے  فردِ جرم  عائد کر دیا جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین  شاہ محمد قریشی نے    وزیر خزانہ سے  مستعفی ہو نے کا مطالبہ کر تے ہو ئے کہا کہ اسحاق ڈار پارٹی اور ملکی معیشت کے مفاد میں استعفیٰ دیں کیونکہ وہ کیس پر دھیان دیں گے یا قلمدان پر

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.