You are currently viewing پارٹی فندنگ کیس میں پی ٹی آئی نے مزید وقت مانگ لیا

پارٹی فندنگ کیس میں پی ٹی آئی نے مزید وقت مانگ لیا

اسلام آباد(اسٹاف رپوٹر) پی ٹی آئی کے وکیل نےپارٹی فندنگ کیس میں جواب داخل کرانے کے لیے مزید وقت مانگ لیا ۔جس پر چیف الیکشن کمیشنر نے8مارچ تک کا وقت دے دیاہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل نےپارٹی فندنگ کیس میں جواب داخل کرانے کے لیے مزید وقت مانگ لیا ۔جس پر چیف الیکشن کمیشنر نے8مارچ تک کا وقت دے دیاہے۔ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی فندنگ کیس سے متعلق چیف الیکشن کمیشنر سردار رضا خان کی سربرہی میں سماعت ہوئی ۔دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل نے مزید وقت کی درخواست کی ۔جس پر چیف الیکشن کمیشنر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی اور اتنا وقت مانگتا تو آپ کوئی بھی فارم نہیں چھوڑتے ۔ آج تاریخ لیں گے تو اگلی سماعت پر مزید تاریخ نہیں دی جائے گی۔جس کے بعد چیف الیکشن کمیشنر نے پی ٹی آئی کے وکیل کو اگلی سماعت تک جواب  جمع کرانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3اپریل تک ملتوی کردی۔