You are currently viewing کان بریکنگ نیوز سننے کے لئے بے تاب       پی ایس ایل  فائنل کا فیصلہ   اب تک نہ  ہو سکا

کان بریکنگ نیوز سننے کے لئے بے تاب پی ایس ایل فائنل کا فیصلہ اب تک نہ ہو سکا

لاہور (ڈیسک لاہور   ایپکس کمیٹی کےلمبی  صوبائی اجلاس کےبعد بھی پی ایس ایل فائنل کا فیصلہ نہ ہو سکا ۔ شائقین کرکٹ بے چین ، پنجاب حکومت کے ترجمان اور صوبائی وزیر نے اپنی اپنی متوقع تاریخ دے دی ، فائنل کہاں ہو گا ” گو ہیڈ” سگنل کا انتظار ، منتظمین سمیت کرکٹ ماہرین و شائقین کی نظریں وزیر اعظم ہاؤس پر لگ گئیں

شائقین کی نظریں اسلام آباد کی جانب لگی ہوئی ہیں ، سب منتظر ہیں کہ اب خبر آئے کہ تب آئے ۔ کان بریکنگ نیوز سننے کے لئے بے تاب ہیں ۔ وزیر اعظم کی جانب سے گو ہیڈ لاہور سگنل کا انتظار ہے ۔ گزشتہ روز ہونے والے اپیکس اجلاس میں کسی کی ہاں نہ ناں ہوئی ، بڑوں کی بڑی نشستوں میں معاملہ جوں کا توں رہا ۔ میزبان کون ہوگا فیصلہ نہ ہو سکا